واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے بیٹے ایرک ٹرمپ نے اپنے چھوٹے بچے کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ وہائٹ ہائوس میں اپنے دادا کے دفتر کی نشست پر بیٹھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ تصویر پر تبصرہ کرتے ایرک ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ننھا لوک امریکہ کو دوبارہ سے عظیم تر بنانے کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔ آخری جملہ وہ عبارت ہے جو ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران بطور نعرہ استعمال کرتے تھے۔