کشمیر کونسل یورپی یونین کا کوئٹہ دھماکہ میں جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ برسلز سے جاری کئے گئے ایک بیان میں علی رضا سید نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔ کوئٹہ میں زرغون روڈ پر اتوار کے روز چرچ پر دہشت گرد حملہ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد مارے گئے جبکہ 44 زخمی ہوئے۔ علی رضا سید نے کہا کہ یہ حملہ انسانی اقدار پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن