کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے دفاعی اندازختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ فاروق ستار نے کہا ہے اب جارحانہ بیٹنگ ہوگی۔ یقین کرنا ہے تو کریں 31 دسمبر کے بعد نہیں بولیں گے۔ لندن سے رابطے میں نہیں۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 22 اگست کے بعد دفاعی انداز سے کھیل رہے تھے‘ لیکن اب جارحانہ اور کریز سے نکل کر کھلیں گ اور کھلائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی ہا سارے کام عدلیہ کر رہی ہے۔ بلدیاتی اختیارات اور لاپتہ ساتھیوں کا مسئلہ بھی اعلیٰ عدلیہ حل کر دے۔ انہوں نے مزید کہا نجم سیٹھی نے ایڈہاک کمیٹی سے کراچی والے کو نکال کر زیادتی کی ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اندرونی اختلافات پر بات چیت کی گئی نجی ٹی وی کے مطابق ایادت نے موقف اختیار کیا باہمی اختلافات کے ساتھ انتخابی مہم نہیں چلا سکتے فاروق ستار اور ڈپٹی کنونیئر عامر خان کے درمیان اختلافات ہیں اجلاس کی صدارت فاروق ستار نے کی جس میں اختلافات کوحل کرنے پر زور دیا گیا۔
.دفاعی انداز ختم اب جارحانہ بیٹنگ ہوگی: فاروق ستار کا اعلان
Dec 18, 2017