.لبنان: برطانوی خاتون سفارتکار کی نعش برآمد‘ قتل کیا گیا: پولیس

Dec 18, 2017

بیروت(اے ایف پی+نیٹ نیوز) لبنان کے دارالحکومت بیروت سے برطانوی خاتون سفارتکار کی موٹروے کے قریب سے نعش ملی ہے۔ ریبیکا ڈائکس نامی 30 سالہ خاتون بیروت میں برطانوی سفارت خانے میں کام کرتی تھیں، ان کی نعش موٹر وے کے ساتھ پڑی ہوئی ملی۔ کہا جارہا ہے کہ ریبیکا ڈائس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس کا موقف ہے خاتون سفارتکار کو قتل کیا گیا۔ انکے خاندان کے ترجمان نے بتایا انکے قتل پر ہم تباہ ہوگئے۔ محرکات کا سراغ لگانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں‘ سینئر اہلکار کے مطابق انکا قتل سیاسی محرک نہیں لگتا وہ سفارتخانے میں انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے شعبے میں کام کرتی تھیں، لبنانی حکام کے مطابق انکوائری کررہے ہیں کہیں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ تو نہیں بنایا گیا۔

مزیدخبریں