جنیوا (آن لائن)سوئٹزر لینڈ میں دنیا کی سب سے ڈھلواں ریلوے لائن کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ یہ پہاڑی ریلوے لائن شاوز شہر سے سٹوس گاؤں تک جاتی ہے اور چار منٹ میں یہ اپنا سفر پورا کرتی ہے۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق ریلوے لائن پر پانچ کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر لاگت آئی ہے جبکہ اسے مکمل ہونے میں 14 سال لگے ہیں۔ یہ ریلوے لائن اتنی ڈھلواں ہے کہ اس کے لیے مخصوص قسم کی بوگیاں بنائی گئی ہیں تاکہ نیچے جاتے ہوئے یا اوپر آتے ہوئے مسافر ٹھیک سے بیٹھے رہ سکیں۔ یہ ریلوے لائن سطح سمندر سے 1300 میٹر کی بلندی پر بنائی گئی ہے اور سوئٹزر لینڈ کی صدر ڈورس لوتھارڈ اس کا افتتاح کریں گی۔ اطلاعات کے مطابق کئی جگہ یہ ٹرین 110 فی صد تک ترچھی ہو جاتی ہے۔ 1738 میٹر کے راستے میں 743 میٹر چڑھائی ہے۔ اس کی رفتار کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 10 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلے گی۔