عمران خان پارٹی کی دیرینہ رہنما سلونی بخاری کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

لاہور( این این آئی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی کی دیرینہ رہنما سیدہ سلونی بخاری کی پارٹی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔ عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور عبد العلیم خان کے ہمراہ گلبرگ میں سلونی بخاری کی رسم قل اور اجتماعی دعا میں شرکت کی ۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ سلونی بخاری سے زیادہ کسی نے بھی پارٹی کے نظریے کے لیے اتنا کام نہیں کیا۔ان کی 21سال سے پارٹی سے وابستگی تھی،پارٹی کے مشکل وقت میں سلونی بخاری نے میرا ساتھ دیا، مرحومہ کی پارٹی کے لیے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔عمران خان سلونی بخاری کی پارٹی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن