کراچی میں سپرہائی وے پر بتیس میل چاڑھی کے مقام پر تیز رفتار مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ذرائع کے مطابق مسافر وین کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی۔اس سے قبل موٹر وے پولیس کی جانب سے سندھ کے مختلف علاقوں میں صبح کےوقت دھندچھانے سے قومی شاہراہ پر حدنگاہ کم ہونے کی بھی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ترجمان موٹر وے کے مطابق ٹھیڑی کے علاقے میں روہڑی ٹال پلازہ سے ٹنڈومستی تک دھند کے باعث نگاہ صفر سے 70 میٹر تک ہے. موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت جاری کر رکھی ہیں۔