کوئٹہ میں دہشت گردی کی کوشش ناکام،بم برآمد

سیکیورٹی فورسز نے سریاب لنک روڈ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بم برآمد کرلیا ہے۔پیر کو کوئٹہ میں تحریب کاروں نے لنک سریاب روڈپر ریلوے پھاٹک کے قریب ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا،اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ریلوے ٹریک کے قریب نصب بم ناکارہ بنادیا۔ڈی جی سول ڈیفنس اسلمترین کے مطابق بم دس سے 12 کلو وزنی تھا,اگر بم پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی تھی۔

ای پیپر دی نیشن