پاکستان نے تیرہویں ٹک آف وار ایشین شپ جیت لی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹگ آف وار میں تیرھویں ایشین چیمپیئن شپ جیت کر ایشین چیمپیئن بن گیا۔ پاکستان کے رسہ کش کھلاڑی مقابلوں میں چھائے رہے.انہوں نے مینز اینڈ وومینز میں مجموعی طور پر 2 گولڈ, 1 سلور اور 1 برونز میڈل جیت کر یہ اعزاز حاصل کرکے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پورے ایشیا میں لہرا دیا۔.4 کٹیگریز کے مختلف ویٹ کلاس میں ہوئے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانیوں نے سیمی فائنلز اور فائنلز میں انڈیا اور میزبان سری لنکا سے زور آزمائی کرتے ہوئے عضلات شکن مقابلوں کے بعد 3 کٹیگریز کے سیمی فائنلز میں انڈیا اور سری لنکا کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں جبکہ تین میں سے 2 فائنلز میں سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا اور ایک میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ایک سیمی فائنل میں شکست کے بعد برونز میڈل پر قبضہ جمایا.مقابلوں کے دوران شائقین کھیل اور پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے کھلاڑیوں کا استقبال کیا.خصوصا انڈیا کے خلاف زور آزمائی کے وقت فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونجتی رہی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی منسٹر اسپورٹس سری لنکا فیسزر مصطفی تھے جنہوں نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیئے.اس موقع پر مہمان خصوصی فیسزر مصطفی کو محمد جمیل رانا نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے شیلڈ پیش کی.جبکہ عظمت پاشا, جاوید اقبال و دیگر ٹیم کے آفیشلز کی جانب سے سری لنکا ٹگ آف وار فیڈریشن کے صدر جناکا رانا سنگھے و انکی اہلیہ و دیگر ممالک کے ٹیم آفیشلز کو سوینیئرز, سندھی اجرک اور دیگر تحائف پیش کیئے گئے.عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے بعد ٹیم قیادت آج 18 دسمبر کو شام ساڑھے تین بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ واپس پہنچے گی.اس موقع پر ایئرپورٹ پر اسپورٹس حلقوں,شائقین ٹگ آف وار,کھلاڑیوں اور آفیشلز کے عزیز و اقارب اور دیگر ٹیم کا استقبال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن