بار احتر ام دے تو بنچ کی جانب سے ریلیف آسان ہو جاتا ہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

بہاول پور (نامہ نگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد انوار الحق نے بہاول پور ہائی کورٹ بار میں کہا ہے کہ بار اور بنچ میں احترام کا رشتہ ہے۔ اگر بار کی جانب سے احترام قائم ہوتا ہے تو بنچ کی جانب سے ریلیف کا حصول آسان ہو جاتا ہے۔ بار اور بنچ انصاف کی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ بار نسبتاً بڑا پہیہ ہے کیونکہ صرف صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ30ہزار رجسٹرڈ وکلاء ہیں۔ وکالت کے کیریئر میں وکیل اور جج میں فیصلے پر کبھی اختلاف نہیں ہوا تاہم رویے کی بنیاد پر فرق پڑتا ہے اور اختلافات جنم لیتے ہیں۔ بیٹھے ہوئے شخص میں زیادہ حوصلہ اور صبر ہونا چاہئے اور اسے سامنے کھڑے شخص کی بات کو تحمل سے سننا چاہئے اور درگزر کے جذبہ کو فروغ دینا چاہئے۔ نوجوان وکلاء سے بہت اُمیدیں وابستہ ہیں۔ انہیں محنت و دیانت سے کام کرنا چاہئے۔ سینئرز کی عزت کرنی چاہئے اور ان سے سیکھنا چاہئے تاکہ انصاف کے حصول میں غلطی کا امکان نہ رہے۔ بار اور بنچ کا مثالی تعلق معاشرے میں انصاف کے فروغ اور مظلوم کو ریلیف دینے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ چیف جسٹس لاہور انوار الحق نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری محمد طارق جاوید کی جانب سے پیش کیا جانے والا ڈسٹرکٹ جوڈیشری کا ترقیاتی و تزئین وآرائش کا ماڈل صوبہ بھر میں دہرایا جائے گا جس کے لئے وہ صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...