مجھے گرفتار کیا جاسکتا ہے وزیراعظم نے ہدایت کردی: رانا ثناء اللہ

Dec 18, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کیا جاسکتا ہے، اپنی گرفتاری کیلئے تیار ہوں۔ وزیراعظم نے ہدایت کردی ہے کہ رانا ثناء اللہ کیخلاف کچھ نہ کچھ نکالو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ڈی جی انٹی کرپشن سے دو گھنٹے کی ملاقات میں ہدایت دی ہے کہ رانا ثناء اللہ کیخلاف کچھ نہ کچھ نکالو۔ فیصل آباد میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو ہدایت جاری کردی گئی اور وہ سر پکڑ کر بیٹھا ہوا ہے۔

مزیدخبریں