راولپنڈی، لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خصوصی رپورٹر) مری میں گزشتہ روز سیاح خاتون اور اہل خانہ پر تشدد کے واقعہ میں ملوث6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ مری میں تمام ہجوم والے مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ ڈولفن فورس بھی ڈیوٹی سر انجام دیگی۔ سیاحوں کی سہولت اور شکایات کیلئے خصوصی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر مری واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مری میں سیاح فیملی کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
مری میں سیاحوں پر تشدد کے 6 ملزم گرفتاروزیراعلیٰ بزدار کی ہدایت پر مقدمہ درج
Dec 18, 2018