مصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار) کاروباری تنازعہ پر با اثر افراد نے محنت کش کی پلکیں، سر اور مونچھیں مونڈ ڈالیں۔ بد ترین تشدد کا نشانہ بنا تے رہے اور گلے میں پٹہ ڈال کر بھونکنے پر مجبور کرتے رہے، وڈیو بنا کر شوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مصطفی آباد میں کباڑ کا کاروبار کرنے والے غریب محنت کش نوید احمد کو با اثر افراد نے گزشتہ رات مین بازار سے اپنے گھر لے گئے پلکیں، سر کے بال اور مونچھی مونڈنے کے بعد بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے گلے میں پٹہ ڈال کر بھونکنے پر مجبور کرتے رہے۔، مرضی کا بیان ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کردی، نوید احمد کے مطابق با اثر ملزمان کباڑ کا کاروبار کرتے ہیں ان کے ساتھ میرا کاروباری تنازعہ ہے مجھے قتل بھی کر سکتے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان، آئی جی پنجاب ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انصاف فراہم کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہری پر بدترین تشدد کے واقعہ کا نوٹس وزیراعلیٰ کی ہدایت پر قصور پولیس نے تشدد کرنے ولے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔