ممبئی (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قتل عام پر سابق بھارتی جسٹس اپنے ہی آرمی چیف پر پھٹ پڑے اور جنرل بپن راوت کو طنزاً مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معصوم کشمیریوں کے قتل عام نے جلیاں والا باغ واقعے کی یاد تازہ کر دی۔ جنت نظیر وادی میں خون کی ندیاں بہانے والی بھارتی فوج اپنوں ہی کے ہاتھوں کی ذلیل ہونے لگی، پلواما میں قتل عام پر سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مار کنڈے کاٹجو آرمی چیف جنرل بپن راوت پر برس پڑے اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا آرمی چیف مبارکباد وصول کریں، کتنے بہادر ہیں بھارتی آرمی جنرل کیونکہ ان کے فوجیوں نے پلواما میں جلیانوالا باغ اور ویتنام جیسا قتل عام کیا۔ سابق جسٹس مار کنڈے کاٹجو نے مزید لکھا بھارتی فوج کو شاباش جنہوں نے نہتے کشمیریوں کا قتل عام شروع کر رکھا ہے، جیسے جلیاں والا باغ میں کیا اور جیسے ویتنام میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ بھارتی فوجی افسروں اور فوجیوں کو رتنا ایوارڈ سے نوازا جانا چاہئے۔ جنرل ڈائر اور موجودہ بھارتی آرمی چیف میں کوئی فرق نہیں۔ انڈین آرمی چیف کتنے بہادر ہیں، بھارتی آرمی کیلئے خوشی کا مقام ہے کہ اس نے مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو قتل کرنا شروع کردیا ہے جس طرح جنرل ڈائر نے جلیانوالہ باغ میں کیا یا لیفٹیننٹ کولے نے ویتنام کے علاقے مائی لاکی میں کیا۔
سابق جج
کشمیریوں کے قتل عام نے جلیانوالا باغ کی یاد تازہ کر دی‘ سابق جج اپنے آرمی چیف پر برہم
Dec 18, 2018