اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں اہم کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی‘ معمولی لینے سے انکار

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی+ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے معمول کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار کرتے ہوئے حکومت سے داخلہ، خارجہ اور خزانہ سمیت اہم امور والی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی ہے، اپوزیشن نے طے کیا ہے کہ شماریات، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور موسمی تغیرات جیسی معمولی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی قبول نہیں کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بھی کسی قائمہ کمیٹی کی سربراہی لینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے طے کیا ہے کہ سابق دور میں جو اس کے وزراءقائمہ کمیٹیوں کے سربراہ رہ چکے ہیں انہیں اب قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی نہیں دی جائے گی بلکہ نئے لوگوں کو موقع دیا جائے گا۔

اپوزیشن کمیٹیاں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...