بھارتی جاسوس حامد انصاری سزا ختم ہونے پر رہا‘ جلد واپس بھجوایا جائیگا : ترجمان دفتر خارجہ

Dec 18, 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے بھارتی جاسوس حامد انصاری کو سزا مکمل ہونے کے بعد رہا کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹوئٹ کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والا بھارتی جاسوس ریاست مخالف سرگرمیوں اور دستاویزات میں جعلسازی میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کی سزا مکمل ہونے کے بعد اسے رہا کیا گیا اور اسے واپس بھارت بھجوایا جائیگا۔ واضح رہے کہ 13 دسمبر کو پشاور ہائیکورٹ کے بینچ نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ 15 دسمبر کو اپنی 3 سالہ سزا پوری کرنے والے بھارتی شہری کی ملک بدری کیلئے ایک ماہ میں انتظامات کرے۔نہال انصاری افغان شہر جلال آباد سے ، بغیر دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہوا تھا جہاں کوہاٹ سے اسے سیکورٹی اداروں نے پکڑ لیا تھا۔
حامد نہال انصاری

مزیدخبریں