صوبائی وزیر کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی برائے ویمن ایمپاورمنٹ کا اجلاس

Dec 18, 2018

لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر قائم ’سٹیئرنگ کمیٹی برائے ویمن ایمپاورمنٹ‘ کی پہلی میٹنگ زیر صدارت صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محترمہ ارم بخاری، محترمہ سعدیہ سہیل (ایم پی اے)، محترمہ سیماب طاہر (ایم پی اے)، محکمہ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری ، پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن اور عورت فائونڈیشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محترمہ ارم بخاری نے سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران کو سال 2012میں محکمہ کے قیام سے لے کر اب تک کے تمام سابقہ ویمن ایمپاورمنٹ پیکجزپر محکمہ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔نئی سیاسی قیادت کے ویژن کے مطابق ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی 100روزہ کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے اہداف کو پنجاب گروتھ سٹریٹجی اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کے ساتھ ہم آہنگ کیا ہے تاکہ خواتین کی سماجی اور معاشی خود مختاری کے اہداف کو پائیدار اور مستحکم بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے نتیجہ خیز بنا یا جا سکے۔

مزیدخبریں