لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ جسٹس منظور احمد ملک نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا۔ حلف برادری کی تقریب میں عدالتی افسروں کے علاوہ وفاقی حکومت کے لا آفیسرز اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک دورے پر ہیں۔
قائم مقام چیف جسٹس
جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس بن گئے
Dec 18, 2018