برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش

لندن (نوائے وقت رپورٹ)برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر جیرمی کورین نے پیش کی جیرمی کورین نے کہا ہے کہ وزیراعظم ٹریزا مے کی جانب سے جنوری میں بریگزٹ ڈیل پر ہوئے والی رائے شماری کو مسترد کرتے ہیں۔ یورپی یونین کا اصرار ہے کہ موجودہ ڈیل ہی ایک قابل عمل ڈیل ہے۔ بریگزٹ ڈیل پر ایک اور ریفرنڈم سے لاکھو ںعوام کا اعتماد مجروح ہو گا۔ پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں دوبارہ بحث کا آغاز سات جنوری اور رائے شماری جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...