کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی کوئٹہ کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر کھلی جگہوں پر نکل آئے۔فوری طور پر زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے اس زلزلے کی شدت، اس کی گہرائی کے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکی نہ ہی اس سے ہونے والے کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع نہیں۔