سیالکوٹ : جنگل سے لکڑیاں اکٹھی کرنیوالا نوجوان گرنیڈ پھٹنے پر بازوؤں سے محروم

سیالکوٹ+ سمبڑیال (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) رندھیر موڑ کے قریب جنگل میں لکڑیاں اکٹھی کرنے والے نوجوان کے دونوں ہاتھ ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے بازوؤں سے علیحدہ ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ 18 سالہ واجد علی جنگل میں لکڑیاں چن رہا تھا کہ اسی دوران اسے ایک ہینڈ گرینڈ ملا جسے کھلونا سمجھ کر اس نے اس کی پن کھینچ دی تو وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس سے شمس کے دونوں ہاتھوں بازوں سے علیحدہوگئے۔ اسے شدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں ہاتھ بازوؤں سے علیحدہ ہوئے اور زخمی کا علاج معالجہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن