کراچی (سٹاف رپورٹر) نیب نے 148 ارب روپے کے کراچی، لاہور موٹروے (کے ایل ایم) منصوبے کا ٹھیکہ دینے میں بے قاعدگیوں کی تصدیق سے متعلق انکوائری مکمل کرکے کیس کو تحقیقات کے اگلے مرحلے میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ دریں اثنا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف تحقیقات کیلئے نیب سندھ نے سی آئی ٹی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم بنا دی۔ نیب ٹیم نے سپیکرسندھ اسمبلی اورانکے قریبی عزیزواقارب کے علاوہ قریبی دوستوں سے متعلق معلومات جمع کرنے کیلئے سندھ اسمبلی اوردیگرمقامات کے دورے کئے‘ آغا سراج درانی سمیت 11 رشتہ داروں کے نام اور شناختی کارڈ نمبرکے ذریعہ بھی سندھ بھر میں اثاثوں کے کھوج لگانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔