سعودی حکومت نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا:مولاناسید عبد الخبیر آزاد

Dec 18, 2018

لاہور ( سپیشل رپورٹر) خطیب و امام بادشاہی مسجد و مجلس علماء پاکستان کے چیئر مین مولاناسید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ ہم سعودی حکومت اور خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبد العزیز کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ، سعودی حکومت نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ،سعودی عرب سے پاکستان کا رشتہ دیرینہ ہے جب بھی کوئی مشکل ہو سعودیہ نے اس مشکل حالات میں پاکستان کو نکالنے میں مدد کی ہے ،ہم سعودی عرب کی لازوال دوستی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

مزیدخبریں