قیمتی کاغذات گم کر نے پر صارف نے کورئیر سروس کودو کروڑ ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیجوادیا

Dec 18, 2018

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)کورئیر سروس نے صارف کے قیمتی کاغذات گم کر دیے کنزیومر کونسل کی راہنمائی میں صارف نے دو کروڑ ہرجانے کا لیگل نوٹس جاری کردیا ہے ۔ صارف ڈاکٹر رائے محمد اصغر نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کو درخواست دیتے ہوئے مئوقف اختیار کیا کہ اس نے مئورخہ 6دسمبر کو راولپنڈی سے کراچی کے لیے اپنے انتہائی قیمتی کاغذات بک کروائے جن کو مئورخہ 11دسمبر تک ہر صورت کراچی ڈیلیور کرنا تھا یہ بات لیپرڈ کورئیر کے بکنگ سنٹر پر بتائی بھی تھی انہوں نے کہا کاغذات گیارہ دسمبر سے پہلے ہی مطلوبہ مقام پر پہنچ جائیں گے لیکن ڈاک ڈیلیور نہ ہونے پر جب لیپرڈ کورئیر سروس سنٹر اور حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا اور کہا کہ جلد آپ کا مسئلہ حل کیا جائے گا لیکن ابھی تک مسئلہ حل نہیں کیا گیا ،جس پر صارف ڈاکٹر رائے اصغر نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کی قانونی راہنمائی میں مبلغ دو کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس جاری کردیا ہے ۔

مزیدخبریں