سمندری طوفان پیتھائی آندھراپردیش سے ٹکرا گیا،1شخص ہلاک

سمندری طوفان پیتھائی بھارتی ریاست آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 1 شخص ہلاک ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق  سمندری طوفان پیتھائی بھارتی ریاست آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میںلینڈ سلائیڈنگ کے باعث 1 شخص ہلاک ہو گیا۔  آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے طوفان پیتھائی کے باعث بارشیں ہوئیں،تیزہوائوں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کے پول گر گئے،وشاکاپٹنم ائیر پورٹ پر پروازیں بھی منسوخ کرنی پڑیں۔اڑیسہ کے نشیبی علاقوں سے 11 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا  ۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے زیر اثر آندھراپردیش اور اڑیسہ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن