وزیر اعلی خیبرپختونخوامحمود خان کو مالم جبہ اراضی کیس میں کسی قسم کی کوئی کلین چٹ نہیں دی:نیب

Dec 18, 2018 | 20:49

ویب ڈیسک

قومی احتساب بیورو(نیب)نے وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان کی طرف سے مالم جبہ کیس میں میڈیا کو دیئے گئے کلین چٹ سے متعلق بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے وزیر اعلی خیبرپختونخوامحمود خان کو مالم جبہ اراضی کیس میں کسی قسم کی کوئی کلین چٹ نہیں دی ، مالم جبہ اراضی کیس میں ان کی طرف سے نیب خیبرپختونخواکی کمبائنڈ انوسٹی گیشن کو دیا گیا بیان غیر تسلی بخش ہے ان کو قانون کے مطابق دوبارہ کسی بھی وقت بلایاجاسکتاہے۔

مزیدخبریں