جعلی ڈاگ سنٹر کے تین افراد اور سراغ رساں کتاپولیس کے حوالے

کلر سیداں (نامہ نگار) مدعی مقدمہ نے ڈاگ سنٹر والوں کی جعلسازی ناکام بناتے ہوئے جعلی ڈاگ سنٹر کے تین افراد اور سراغ رساں کتے کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزمان کا چوتھا ساتھی جو اپنے آپ کو آرمی آفیسر ظاہر کر رہا تھا فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔احمد فاروق نے اپنے گھر میں ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کرنے کیلئے آرمی ڈاگ سنٹر ٹیم کے چار کس افراد اور ایک عدد کھوجی کتا منگوایا جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے مدعی سے 35000ہزار روپے زبردستی چھین لئے۔آرمی ڈاگ سنٹر ٹیم کے ملازمین جن کے نام و پتہ اکرام اللہ،ندیم اقبال،آفتاب اکبر سکنائے اوکاڑہ اور ایک اور شخص جو اپنے آپ کو آرمی آفیسر ظاہر کر رہا تھا نے نام نہیں بتایا سے کتے کی تربیت کے بارے میں پوچھا کہ یہ کونسی واردات ٹریس کرنے میں تربیت یافتہ ہے اور کہاں رجسٹرڈ ہے جس پر جعلی آرمی آفیسر اچانک باتوں باتوں میں پیشاب کرنے کے بہانے وہاں سے غائب ہو گیا۔شک گزرنے پر تھانہ کلر سیداں پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ سفیر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے تین ملزمان کو کتے سمیت حراست میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن