ڈھوک امب اور موہری راجگان کے سامنے سڑک پر نالہ تعمیر کرنے کا مطالبہ

Dec 18, 2019

سوہاوہ ( نامہ نگار) سوہاوہ چکوال روڈ دو رویہ منصوبہ جو حال ہی میں مکمل ہوا ہے کے کنارے آباڈھوک امب اور موہری راجگان کے باسیوں نے ایک مشترکہ بیان میں این ایل سی انتظامیہ کو متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی تعمیر شدہ سڑک کی سطح اونچی ہونے کی وجہ سے ان کے مکانات کی سطح نیچی ہو گئی ہے نالہ نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی مکانات کے اندر داخل ہو جاتا ہے ۔ خاص کر سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ کے قریب علاقوں میں پہلے تو نالا تعمیر ہی نہیں کیا گیا اگر کہیں کیا گیا تو نالے کو سیمنٹ لنٹر سے ڈھکا نہیں گیا ۔ بارش کے دوران ان آبادیوں کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ڈھوک امب اور موہری راجگان کے سڑک کنارے آباد ان مکینوں نے مشترکہ طور تعمیراتی کمپنی این ایل سی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے گھروں کے سامنے نئے سرے سے لنٹر سمیت نالا تعمیر کیا جائے تاکہ بارش کا پانی گھروں میں داخل نہ ہونے پائے نیز جہاں ننگا نالا موجود ہے اس کو لنٹر سے ڈھکا جائے تا کہ بارش کے دنوں یا معمول کے پیدل چلنے والے کسی بڑے حادثہ سے محفوظ رہ سکیں ۔

مزیدخبریں