اٹک کے نوجوان نظریہ پاکستان کو پروان چڑھائیں گے،ملک اذان اعوان

سنجوال کینٹ(نامہ نگار)اٹک کے نوجوان کسی سیاسی جماعت کا نظریہ نہیں بلکہ نظریہ پاکستان کو پروان چڑھائیں گے نظریہ پاکستان کی ترویج و ترقی ہماری زندگی کا مقصد ہے اور ختم نبوت ؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ان دونوں پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں ہو گا چاہے سیاسی جماعت کیا سیات سے کنارہ کشی اختیار کرنی پڑھ جائے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی سفیر اقوام متحدہ ملک اذان اعوان نے یوتھ کونسل اٹک کی سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بلدیہ ہال اٹک میں تقریب منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، صدارت سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان جبکہ مہمان خصوصی شہید کیپٹن اسفندیار بخاری کے والد ڈاکٹر سید فیاض بخاری تھے تقریب سے ملک اذان اعوان ، ملک طاہر اعوان ، ڈاکٹر سید فیاض بخاری ، ضلعی صدر اعوان اتحاد ملک امداد اعوان سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ملک اذان اعوان کو اپنی بھرپور حمایت اور نوجوان نسل کا حقیقی نمائندہ قرار دیا، تقریب میں اٹک شہر اور اٹک کینٹ سے سینکڑوں نوجوانوں کے علاوہ سابق کونسلر بلدیہ اٹک شہاب رفیق ملک ، سابق امیدوار کونسلر ملک جاوید اقبال بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن