مودی کی انتہا پسندانہ سوچ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے:فردوس عاشق

Dec 18, 2019

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امتیازی شہریت کے متنازعہ بھارتی قانون نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو روند ڈالا ہے، طلبا پر تشدد نے مودی کے بھارت کو تقسیم کرنے کے حوالے سے عالمی جریدوں کی پیش گوئی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ منگل کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی کی انتہا پسندی کی آگ نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین 20 ہزار پاکستانی طلبہ کو سکالرشپ اور ایک ہزار سکول تعمیر کرے گا۔ چین ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے دو سال میں معاشی اور معاشرتی شعبے میں کام کرے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین 20 ہزار پاکستانی طلبہ کو سکالرشپ دے گا اور ملک بھر میں ایک ہزار چھوٹے سکولز بھی تعمیر کرے گا۔

مزیدخبریں