کراچی(کامرس ڈیسک)میٹرو پاکستا ن نے اپنے پاکستان کے پہلے جدیدخطوط پر مزین میٹرو اسٹورکاافتتاح

اسٹار گیٹ اسٹورکو تزین و آرائش کے بعد دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا۔ کراچی کے مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ پاکستان کا معاشی حب ہونے کے ناطے ،میٹرو پاکستان انہیںکچھ تازہ اور نیا دینا چاہتاتھا ،اسی لئے میٹرو پاکستان نے کراچی میں شاہراہ فیصل پراسٹار گیٹ کے مقام پرواقع موجودہ اسٹور کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے اپ گریڈ کیاتا کہ اس ریٹیل بزنس یونٹ کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جاسکے ۔ری ماڈل کئے گئے اسٹار گیٹ اسٹور میںنئے فکسچر،آرگینک جوسز کے نئے بار کے ساتھ پہلے سے بہتر میٹرو کیفے ،سندھ سے مقامی مصنوعات کی وسیع رینج کیلئے مخصوص ایریا سمیت کراچی کے صارفین کو حکومتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ایک خاص کاؤنٹر بھی موجود ہے جہاں صارفین خریداری کے منفرد اور باسہولت طریقے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔اسٹور کی افتتاحی تقریب میں میٹرو پاکستان کے ٹاپ لیڈر شپ موجود تھی جس میںمیٹرو پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewicz،اور مہمان خصوصی جرمن قونصلیٹ کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن مس Birgit Kuhlmannشامل تھے ۔میٹرو پاکستان جرمنی کی میٹرو ہول سیل اینڈ فوڈ اسپیشلسٹ گروپ کا ایک حصہ ہے جو کہ دنیا بھر کے 35ممالک میں آپریٹ کرتی ہے اور اسکے ملازمین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے ۔پاکستان میںمیٹرو گروپ چار شہروں کراچی،لاہور ،اسلام آباد اور فیصل آباد میں9اسٹورز کے قیام پر اب تک10کروڑ یورو سے زائد کی سرمایہ کاری کرچکا ہے ۔میٹرو پاکستان معیشت کی دستاویز بندی اور ملکی خزانے میںٹیکس جمع کرانے کے حوالے سے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن