ایف پی سی سی آئی کا وزیر اعظم کا دورہ بحرین کا خیر مقدم

Dec 18, 2019

کرا چی (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر داروخان اچکزئی نے بحرین کے شاہ وزیر حما د بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعو ت پر وزیر اعظم عمران خان کے دورے کو سراہا اور کہاکہ اس دو رے سے پاکستان اور بحرین کے در میان با ہمی تجا رتی ومعا شی تعلقا ت بڑھیں گے۔ اس وقت پاکستان اور بحرین کے ما بین دو طر فہ تعلقا ت بہت خو شگو ار ہیں جو با ہمی اعتما د اور مشتر کہ افہا م و تفہیم پر مبنی ہیں۔ بحرین کی معیشت اس وقت جدیدیت کے مراحل میں تر قی کر رہی ہے جسکی فی کس آمدنی تقریباً 25ہزار ڈالر ہے اور اسکی معیشت انڈ سٹر ی اور خدمات کے شعبے پر مشتمل ہے۔ ایف پی سی سی آئی صدر انجینئر داروخان اچکزئی نے کہاکہ تا رکین پاکستان بحرین کی معاشی تر قی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
دو طر فہ تجا رت کا حوالہ دیتے ہو ئے صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی نے کہاکہ دو نو ں ممالک کے در میان تجا رت کا حجم 145.6ملین ڈالر ہے اور پاکستان کی تجا رت میں بحرین کا شیئر صرف 0.4فیصد ہے۔ پاکستان کے پاس ایگر ی کلچر سے متعلقہ اشیا ء بحر ین کو برآمد کر نے کے مواقع مو جو د ہیں اور بحرین میں بھی ایگر ی کلچر اشیا ء کی طلب میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے جو کہ وہ در آمدات سے پورا کر تا ہے اس کے علاوہ پاکستان ٹیکسٹائل، لیدر، ایگر ی کلچر پر مبنی اشیاء ، گو شت، فروٹ، سبز یا ں، ادویا ت، آلات جر احی، کھیلو ں کا سامان اور دو سر ی اشیا ء بھی بحرین کو برآمد کر سکتا ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی نے مزید کہاکہ پاکستان اور بحرین دو طر فہ سر مایہ کاری کا معاہدہ بھی دستخط کر چکے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ بحرین کے سر مایہ کاروں کو پاکستان میں سر مایہ کاری کرنے کی جانب را غب کیا جا ئے تا کہ وہ بھی پاکستان میں موافق سر ما یہ کاری کے ما حول سے فا ئد ہ اْٹھا سکیں کیو نکہ پاکستان میں انفر اسٹر کچر، انرجی، سیا حت، فوڈ پر وسیسنگ اور خدمات کے شعبے میں سر مایہ کا ری کے بڑے مواقع مو جو د ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی نے کہاکہ بحرین پاکستان میں جی سی سی میں داخل ہو نے کا اہم گیٹ ہے اور بحرین کو چا ہیے کہ وہ پاکستان اور جی سی سی کے در میان آزاد تجا رتی معاہد ہ کروانے میں اپنا کردار ادا کر ے جس پر پاکستان پہلے ہی کا م کر رہا ہے۔ بحرین میں اس وقت انسانی وسائل کی قلت ہے اور پاکستان کے پاس یہ صلا حیت مو جو د ہے کہ وہ بحرین کی اس انسا نی و سائل کی کمی کو پورا کر ے اور بحرین کی معا شی و سما جی تر قی میں اہم کردار ادا کر ے اور دو نو ں ممالک کے در میان پل کی حیثیت سے کام کر ے۔

مزیدخبریں