کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و چیئرمین بیت المال سندھ حنید لاکھانی کی جانب سے اپنے والد مرحوم حسین لاکھانی کی یاد میں قائم کرد ہ اسپتال کی افتتاحی تقریب میں معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے شرکت کی اور اسپتال کے افتتاح کے بعد انہوں نے اجتماع سے بھی خطاب کیا اس موقع پر حنید لاکھانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کی آمد پر ان کے مشکور ہیں خواہش ہے کہ یہاں پر ہر بیماری کا مفت میں علاج ہو اسپتال والدصاحب کی آخری خواہش کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے ، مولانا طارق جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیک کام کی شروعات پر میں منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی اور انسانیت کی مزید خدمت کرنے کے جذبے سے سرشار فرمائے فرقہ واریت نے ہمیں تباہ کردیا ہے مسلمان مسلمان کو کافر بنارہا ہے ہر انسان کو دوسرے انسان کی قدر کرنا ہوگی نفرتوں کا شکار قومیں برباد ہوجاتی ہیں انسان کا انجام مٹی میں مل جانا ہے مرنے کا بعد دولت نہیں صرف عمل ہی کام آئے گا سخی اللہ کا دوست ہوتا ہے مگر بخیل کو یہ مقام کبھی نہیں ملتا شراب پینے والا بخیل اور غصے پر قابو نہ پانے والے شیطان کا دوست ہوتا ہے پاکستان میں بہت غربت ہے مالدار زکوا ۃکے علاوہ بھی ناداروں کی مدد کریں ہمارا معاشرہ منفی چیزوں پر پروان چڑھ رہا ہے کسی ایسے شخص کی بات نہ سنو جو ٹکڑوں میں بانٹنے کی بات کریں مذہبی نفرت سب سے زیادہ خوفناک ہوتی ہے سب مسلمان اورمومن بنیں فرقوں میں بٹںے سے بچ کررہو قومیتوں اور فرقوں میں تقسیم سے بہت سے نقصانات ہوچکے ہیں حکومت اور طاقت صرف اللہ کے پاس ہی ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین میں خرم شیر زمان ، جمال صدیقی ، اظہارالحسن قادری ، شہزاد قریشی ، سعید آفریدی ،عالمگیر خان، طاہر ملک، بیت المال سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان مجید ،معروف صنعتکار نوید لاکھانی، سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد و دیگر سیاسی سماجی عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔