کراچی (نیوزرپورٹر)انجمن طلبہ سلام یونٹ گلشن حدید میںتربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میںمرکزی جوائنٹ سیکریٹری انجمن طلبہ اسلام برادر مبشر حسین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سقوطِ ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک اسکول مُلکی تاریخ کے دو المناک سانحات ہیں۔ جنہیں پاکستانی قوم کسی صورت نہیں بُھول سکتی۔ اِن سانحات نے مُلک کو جس قدر اذیت سے دو چار کیا ہے اس کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان دشمن طاقتوں نے ان سانحات کے ذریعے مُلکی سا لمیت کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے استحکام کے لئے تعلیمی اداروں میں ہمیشہ طلبہ کی مُثبت ذہن سازی کی ۔ کارکنانِ انجمن نے ہر دور میں محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے اور اِس سلسلے میں پابندِ سلاسل اور اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی کبھی گریز نہیں کیا۔ انجمن طلبہ اسلام پاکستان سے محبت کا ثبوت ہر دور میں دیتی رہے گی اور آئین پاکستان کی حفاظت اور استحکامِ پاکستان کے لئے ہر محاز پر کھڑی رہے گی چاہے وہ آزادیِ کشمیر کا محاز ہو،تحفظ بیتُ المُقدس یا تحفظ خَتمِ نبوت ﷺ، انجمن طلبہ اسلام مُلکی اور اسلامی آئین کی حفاظت کے لئے کردار ادا کرے گی۔