بی جے پی رکن پارلیمنٹ کلدیپ سنگھ کو زیادتی کیس میں مجرم قرار دیدیا گیا

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست اترپردیش سے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ کلدیپ سنگھ کو ایک کمسن لڑکی سے زیادتی کے کیس کا مجرم قرار دیدیا گیا۔ یہ فیصلہ صرف اس صورت میں ہو سکا کہ کلدیپ کا کیس اترپردیش سے نئی دلی منتقل کیا گیا تھا۔ کلدیپ اتنا طاقتور تھا کہ لڑکی نے جب کیس دائر کیا تو پولیس نے اس کا نام ہی ایف آئی آر سے غائب کر دیا۔ اس کے کچھ ہی روز بعد لڑکی کی کار کو حادثہ پیش آیا جس میں لڑکی تو بچ گئی مگر اس کا وکیل اور دو خالائیں ہلاک ہو گئے۔ لڑکی کے والد کو اسلحہ کیس میں جیل بھیج دیا گیا جہاں اس کا انتقال ہو گیا۔ آخر انصاف تک رسائی نہ ہونے پر لڑکی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ جس پر عوامی ردعمل شدید ہو گیا، جو اتنا بڑھا کہ بی جے پی نے کلدیپ کی رکنیت ختم کر دی اور کیس کو نئی دلی منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن