العزیزیہ ریفرنس ، اپیلوں کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد ( وقائع نگار) العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور نیب کی اپیلوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کے لئے درخواست دائر کی ہے۔ علی گیلانی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہٰذا انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...