جوہانسبرگ(آئی این پی) جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلسی نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم انتظامیہ سابق کپتان و مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں واپسی سے متعلق بات چیت کر رہی ہے۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کریک انفو کے مطابق پروٹیز کے نومنتخب کوچ مارک بوچر نے دو دن قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ سابق کپتان سے ٹیم میں واپسی کے لئے بات کریں گے۔جنوبی افریقہ کے کپتان کا کہنا تھا کہ شائقین کے ساتھ ساتھ میں بھی چاہتا ہوں کہ اے بی ٹیم میں واپس آئیں، اور ٹیم انتظامیہ اس سلسلے میں گزشتہ تین ماہ سے ان سے رابطے میں ہے۔یاد رہے گزشتہ سال جارح مزاج بلے باز ابراہم بینجامن ڈی ویلئیر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔عالمی کپ سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق کوچ نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے اے بی ڈی ویلیئرز سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی التجا کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر قائم ہو گیا تھا کہ اے بی اپنی مرضی کے مطابق ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتے تھے جب کہ اس بات میں حقیقت نہیں تھی، میں نے خود اے بی کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ اپنے آپ کو ورلڈ کپ 2019 کے لئے تیار کریں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ڈویلیئرز سے بات چیت جاری ہے، فاف ڈوپلسی کی تصدیقٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ڈویلیئرز سے بات چیت جاری ہے، فاف ڈوپلسی کی تصدیق
Dec 18, 2019