فرانسیسی ٹریڈ یونینوں کا ملک گیر ہڑتالوں کو جاری رکھنے کا اعلان

Dec 18, 2019

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک)فرانس میں مختلف شعبوں کے کارکنوں کی ٹریڈ یونینوں نے صدر ایمانوئل ماکروں کے سرکاری پینشن کے نظام میں اصلاحات کے پروگرام کے خلاف اپنی ملک گیر ہڑتالیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان ہڑتالوں سے خاص طور پر فضائی اور ریل کے ذریعے سفر کے شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔ منگل کو ان ہڑتالوں کا مسلسل تیرہواں دن ہے۔ فرانسیسی ریل کمپنی ایس این سی ایف کے مطابق اس کے تقریباً تین چوتھائی ریل رابطے اس ہڑتال سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ہوائی اڈوں پر زمینی عملے کے احتجاج کے باعث بہت سی پروازیں بھی منسوخ کی جا چکی ہیں۔ حکومت پینشن نظام میں مجوزہ اصلاحات میں سے کچھ واپس لے بھی چکی ہے تاہم ہڑتالی کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ اصلاحات کا یہ پورا پروگرام ہی منسوخ کر دیا جائے۔

مزیدخبریں