انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے نیا ورلڈ رینکنگ سسٹم متعارف کرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)ایف آئی ایچ نے 2020 کے لئے نیا ورلڈ رینکنگ سسٹم متعارف کروا دیا۔ نیا رینکنگ سسٹم یکم جنوری 2020 ء سے لاگو ہوگا۔ اس سسٹم کے مطابق پاکستانی ٹیم کے لئے زیادہ سے زیادہ میچ کھیل کر درجہ بندی میں اضافے میں آسانی ہوگی۔ نیا ورلڈ رینکنگ سسٹم میں کھیلے گئے ہرایف آئی ایچ سے منظور شدہ میچ میں حصہ لینے والی دونوں ٹیموں کے مابین پوائنٹس کا تبادلہ شامل ہے۔ تبادلہ شدہ پوائنٹس کی تعداد تین عوامل پر منحصر ہے: میچ کا نتیجہ ، ٹیموں کی موجودہ رینکنگ اور میچ کی اہمیت۔ نئے قانون کے تحت رینکنگ سسٹم ’’ایلو رینکنگ سسٹم‘‘ کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے جوکہ دوسرے بہت کھیلوں کی درجہ بندی کے نظام کی بنیاد ہے۔ جب دوممالک ایک دوسرے کے مابین کھیلتی ہیں ، تو ان میں رینکنگ پوائنٹ کا تبادلہ ہوگا۔ ہر میچ میں ، ایک ٹیم کے حاصل کردہ پوائنٹس کی تعداد بالکل دوسری ہارنیوالی ٹیم کے پوائنٹس کے جتنی ہو گی۔ ٹیمیں اپنے اوپر درجہ والی ٹیموں کو شکست دینے پر زیادہ پوائنٹس حاصل کریں گی ، جبکہ ٹیمیں اپنے سے نیچے درجے والی ٹیم سے ہارنے سے مزید زیادہ پوائنٹس سے محروم ہوجائیں گی۔ نیچے درجے والی ٹیموں کو شکست دینے پر کم پوائنٹس حاصل کریں گی ، اور ٹیمیں اپنے اوپر رینکنگ پواینٹس کی ٹیم سے ہارنے پر کم پوائنٹس سے محروم ہونگی۔ اگر کوئی میچ ڈرا ہو جاتا ہے تو ، نچلی درجہ کی ٹیم بہت کم پوائنٹس حاصل کرے گی اور اوپردرجہ کی ٹیم اتنی ہی پوائنٹس سے محروم ہوجائے گی۔ رینکنگ پوائنٹس کے خاصل ہونے یا اس سے محروم ہونے کا منحصرمیچ کے نتیجہ (جیت ، ہار ، شوٹ آؤٹ جیت / ہار یا ڈرا) ، میچ کی اہمیت (کسی اہم ٹورنامنٹ کا حصہ ، یا نمائشی میچ، ٹیسٹ سیریز) اور میچ سے پہلے ٹیموں کے درمیان رینکنگ پوائنٹس متعلق فرق پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...