تہران (آئی این پی + اے پی پی) ایران نے چھ عالمی طاقتوں سے ایٹمی معاہدے کی مزید شقوں پر عمل نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ایرانی وارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آئندہ چند روز میں اقدامات اٹھائے جائیں گے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے تہران سے جاری بیان میں کہا اب دیکھتے ہیں آئندہ چند روز میں کیا صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ پھر ہم آئندہ کے قدم کے بارے میں معلومات کا انکشاف کریں گے۔ دوسری جانب ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے ایران کے خلاف امریکہ کی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی خاموش جنگ نے ایرانی معاشرے کے ہر طبقے کی زندگی کو نشانہ بنایا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے امریکہ جنگ کے بجائے پابندیاں عائد کرکے مالی ذرائع ، دواؤں اورغذائی اشیاء کے ذریعے ایرانی عوام کو نشانہ بنائے ہوئے ہے۔علی ربیعی نے کہا کہ یقیناً امریکی دباؤ اور پابندیاں ، عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اور یہ ایک طرح سے بے سہارا انسانوں پر جنگ مسلط کرنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے اگر دھمکیوں کو عملی جامہ پہننانے کی غلطی کی تو اسے ایران سے منہ توڑ جواب ملے گا۔ دوسری جانب ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے ایران کے خلاف امریکہ کی پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی خاموش جنگ نے ایرانی معاشرے کے ہر طبقے کی زندگی کو نشانہ بنایا ہے۔