لنڈا بازار گوجرانوالہ میں آتشزدگی‘ 100 سے زائد دکانیں‘ سٹالز لپیٹ میں آ گئے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) لنڈا بازار میں اچانک لگنے والی آگ نے 100سے زائد دکانوں اور سٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ قیمتی سامان جل کر خاکستر، تین دکاندار صدمے سے بیہوش ہو گئے۔ ریسکیو کے فائر فائٹرز نے پانچ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق شیرانوالہ باغ کے قریب لنڈا بازار میں رات گئے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ کی اطلا ع پا کر ریسکیو کی 10گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ تیز ہوا کے باعث آگ کی شدت زیادہ ہونے سے قریبی عمارتوں کو خالی کروالیا گیا۔ ریسکیو حکام کی جانب سے حادثہ کی اطلاع ملنے پر تین گھنٹے تک ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہی۔ لنڈا بازار میں آگ لگنے کے دوران ضلعی انتظامیہ کا کوئی بھی نمائندہ موقع پر نہ پہنچ سکا۔ دکانداروں کا کہنا کہ ان کا کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...