5 ماہ کے دوران غیرملکی صنعتی سرمایہ کاری میں 78 فیصد اضافہ ہوا‘ سٹیٹ بنک

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں رواں مالی سال پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر صنعتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 78 فیصد اضافہ دیکھا گیا تاہم نومبر کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 30 فیصد کمی رکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران صنعتی شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 85 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال اس عرصے سے 37 کروڑ 28 لاکھ ڈالر زیادہ ہے اس دوران سٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالر رہا جبکہ حکومتی بانڈز اور ٹریثری بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 13 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جس کے باعث پانچ ماہ کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 64 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال اس عرصے کی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری سے ایک ارب 86 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 20 کروڑ ڈالر رہاجو گزشتہ سال نومبر سے 8 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...