لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کیخلاف ایک اور کیس کھل گیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ریلوے اسٹیشن پر کمرشل کمپلیکس بنانے کے احکامات جاری کیے اور کمرشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے کنسلٹنٹ کو خطیر رقم بھی ادا کر دی گئی جس کے بعد منصوبہ ہی مسترد کر دیا گیا جسکی اب تحقیقات شروع ہونے جا رہی ہیں۔