پسرور( نامہ نگار )ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان پر دل ہار بیٹھی۔تفصیلات کے مطابق فیس بک پر پاکستانی لڑکے سے دوستی کے بعد امریکن لڑکی شادی کے لیے پسرور پہنچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ امریکن لڑکی روبیکا کی فیس بک پر پسرور کے نواحی گاں جسوراں کے 24 سالہ داد سے دوستی ہوئی جو بعد میں پیار میں بدل گئی۔روبیکا داد کو اپنا ہمسفر بنانے کے لیے ہزاروں میل کا سفر طے کر کے پسرور پہنچی۔روبیکا نے اسلام قبول کیا بعدازاں داد سے شادی کر لی۔