کلر سیداں: ٹائر برسٹ‘ ڈمپر کار پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

کلر سیداں/مندرہ (نامہ نگاران) جی ٹی روڈ روات میں ٹریفک کے ہولناک حادثہ میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔ پولیس لین گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹائر پھٹ جانے سے ڈمپر سامنے سے آتی کار پر الٹ گیا۔ روات پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مرحوم ڈ۱کٹر سید دبیر حسین نقوی، سابق کونسلرز ملک منیر احمدآف تنوچ اور خلیل الرحمٰن آف چہاری کے ہمراہ صبح تقریبا نو بجے کے قریب مہران کار میں راولپنڈی جا رہا تھا جی ٹی روڈ پر پولیس لائن کے قریب تو مخالف سمت سے آنے والا انتہائی تیز رفتار ڈمپر قلا بازیاں کھاتے ہوئے ان کی گاڑی پر الٹ گیا جس سے تینوں ۱فر۱د موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جنہیںاپنے اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ڈاکٹر سید دبیرحسین نقوی حکیم سید زمرد شاہ مرحوم کے بیٹے اور حکیم سید ضیاء الحسنین کے بھائی تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...