افواج پاکستان پر فخر‘ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینگے‘ پوری قوم ساتھ کھڑی ہے:گورنر

Dec 18, 2019

لاہور‘ فیصل آباد (نیوز رپورٹر/ نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہمیں افوا ج پاکستان پر فخر ہے۔ دہشت گردی اور ملکی دفاع کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے۔ ہم ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ نر یندر مودی انسانیت کا ''قاتل '' ہے۔ نریندر مودی کی انتہاء پسندی کے خلاف آج پورا بھارت کشمیر بن چکا ہے۔ اقلیتوں کیساتھ ناانصافی بھارت سمیت کسی بھی ملک کی تباہی کے سواکچھ نہیں ہوتی۔ پاکستان میں اقلیتوں کو انکے مکمل حقوق حاصل ہیں۔ وائس چانسلرز سمیت یونیورسٹیوں میں تمام تقرریاں سوفیصد میرٹ کے مطابق ہو رہی ہیں۔ تمام اداروں اور بیوروکریسی کو بھی سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے۔ وہ منگل کے روز یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد کے24 کانوووکیشن، فصل آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے زیر اہتمام بزنس کیمونٹی سے خطاب، یوتھ پارلیمنٹ سوشل میڈیا کنونشن اور چوہدری ارشد ڈوگر کی جانب سے دیئے جانیوالے ظہرانہ سے خطاب کررہے تھے جبکہ سر کٹ ہاؤس میں کمشنر، ڈی سی اورڈی پی اوسمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے بھی گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ایم این ایز ملک نواب شیر وسیر، شیخ خرم، فیض اللہ کامکوں، اجمل چیمہ، اراکین پنجاب اسمبلی تحر یک انصاف کے مرکزی قائدین چوہدری اشفاق اور حاجی محمد رمضان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ کانووکیشن میں صوبائی وزراء حسنین بہادر ریشک سمیت اراکین قومی صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ گورنر پنجاب نے یونیورسٹی کانووکیشن سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جس ملک میں اقلیتیں غیر محفوظ اور انتہا پسندی ہو ان ملکوں میں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے اور نہ ہی وہاں ترقی ہو سکتی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ بھارت کی مثال ہمارے سامنے ہے وہاں نر یندر مودی کی انتہا پسندی کی وجہ سے انکے اپنے عوام سڑکوں پر آچکے ہیں اور نر یندر مودی سے اقتدار چھوڑ نے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ہم یونیورسٹیوں میں شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں اور تمام یو نیورسٹیز کو سولر پر منتقل اور وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گر ین پاکستان کی مہم پر عملددرآمد کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، یونیورسٹیز میں صاف پانی کی فراہمی بھی ہماری تر جیحات میں شامل ہے جسکے لیے یونیورسٹیوں کو مکمل سپورٹ دی جائیں گی۔ فصل آباد چیمبرز آ ف کامرس اینڈ انڈسڑی کے زیر اہتمام بزنس کیمونٹی سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بزنس کیمونٹی کے مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف کی حکومت نے جو تاریخی اقدامات کیے ہیں اسکی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر بھی مضبوط ہو رہا ہے اور آج آئی ایم ایف سمیت تمام عالمی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عوامی فلاحی و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کامیاب جوان پروگرام اورصحت کارڈ جیسے منصوبوں کی وجہ سے عوام کو بہت زیادہ ریلیف مل رہا ہے۔ بعدازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران کہا کہ یوتھ تحریک انصاف کی سب سے بڑی طاقت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آج اگر عمران خان وزیر اعظم مَیں گور نر یا ہمارے دیگر لوگ مختلف عہدوں پر اورتحر یک انصاف اقتدار میں ہے اس میں نوجوانوں کا اہم ترین کردار ہے۔ ضلعی افسران سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف اور سہولتوں کی فراہمی میں بیوروکریسی کا اہم رول ہوتا ہے۔ تحر یک انصاف کی حکومت بیوروکریسی کے معاملات میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کرر ہی ہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ بیوروکر یسی کی بھی ذمہ داری کہ وہ صحت، تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں اور عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے۔ بعدازں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تحریک انصاف کے ایم این اے عاصم نذیر کی والدہ کے انتقال پر انکے گھر جاکر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزیدخبریں