میرے والد سٹوڈنٹ ویزاپر آسٹریلیا گئے اور نہ ہی گرفتار ہوئے:مراد سعید

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے اپنے والد کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو ان کے والد سٹوڈنٹ ویزہ پر آسٹریلیا گئے اور نہ ہی گرفتار ہوئے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایئرپورٹس پر جن کی اپنی جامہ تلاشی ہوتی ہے وہ دوسروں کی عزتیں اچھال کے اپنی تشفی کا سامان کرنے سے باز آ جائیں تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے جھوٹے پراپیگنڈے کوشرمناک قراردیا۔

ای پیپر دی نیشن