لاہو(نامہ نگار) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میںدو سالہ بچی چولہے پرکھولتے ہوئے گرم پانی کے برتن میں گرنے سے جاں بحق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں دو سالہ بچی حرم فاطمہ گھر میں کھیلتے ہوئے چولہے پر رکھے کھولتے ہوئے گرم پانی کے برتن میں گر نے سے بری طرح جھلس گئی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کچھ دیر بعد دم توڑ گئی۔ لاش لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔ لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور ماں صدمے سے بے ہوش ہو گئی۔