لاہور شہر میں سرد ہواؤں اور دھند کا راج برقرار ہے،موٹر وے کو بھی بعض مقامات سے بند کردیا گیا ہے جبکہ فلائٹ اور ریلوے آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انیس اورکم سے کم آٹھ ڈگری سینٹی رہنے کا امکان ہے،ایئرپورٹ کے اطراف میں دھند ہونے کی وجہ سے رن وے پر حد نگاہ چھ سومیٹر سے بھی کم ہے،دھند کے باعث لاہور آنے جانیوالی دو پروازیں منسوخ جبکہ دوتاخیر کا شکار ہوئیں۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق رن وے پر آئی ایل ایس کیٹ تھری سسٹم فعال ہے جس وجہ سے طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت ہے۔
دوسری جانب دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا،کراچی ایکسپریس ساڑھے پانچ،وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس تین گھنٹے،عوام ایکسپریس تین،فرید ایکسپریس تین،جعفر ایکسپریس دوگھنٹے،خیبر میل،علامہ اقبال،اکبر، ہزارہ اور تیزگام ایکسپریس بھی تاخیر کا شکارہوئیں۔