کراچی (این این آئی)محکمہ اینٹی کرپشن سانگھڑ نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی ایڈمٹ کارڈ اور فیس کی جعلی سلپ بنانے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیرآباد میرنادر علی ابڑو کے احکامات پر سرکل آفیسر سانگھڑ کاشف گجر نے کاروائی کی۔ طلبا نے محکمہ اینٹی کرپشن کو رپورٹ کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سال 2016 17 18 میں نویں دسویں کے امتحانات کے دوران انہیں جعلی کارڈ اور سلپ کا اجرا کیا گیا بورڈ میں اندراج نہ ہونے کے باعث طلبا کے دو قیمتی تعلیمی سال ضائع ہوگئے ۔